پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے‘ مہوش حیات

اتوار 26 فروری 2017 13:51

پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے‘ مہوش حیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیامیں اپنی شناخت بنائینگی ، پاکستان سپر لیگ سے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج ابھر رہا ہے۔ فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے بھی شو بز اور کرکٹ کا خوب رنگ جمے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرزاورہنرمندجس اندازسے محنت کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس عیدین اوریوم آزادی کے موقع پرریلیزہونے والی فلموں نے فنکاروں اورفلمسازو ں کی حوصلہ افزائی کی ہے میں نے بھی فلمی صنعت کی ترقی میں اپناحصہ ڈالنے کے لئے فلم میں اداکاری کی جس کو فلم بینوں نے سراہا کرمیری حوصلہ افزائی کی۔معیاری فلمیں بناکر ہم غیر ملکی فلموں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اس وقت چالیس سے زائد فلمیں بن رہی ہیں۔ میری فلم پنجاب نہیں جائوں گی ایک بار پھر فلم بینوں کو متاثر کرے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں