سرفراز احمد کی کراچی میں انڈر19 کرکٹ ٹیموں سے ملاقات

سرفراز نے کرکٹرزکولگن کے ساتھ بھرپورمحنت کرنے کی تلقین کی اور ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کی

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:48

سرفراز احمد کی کراچی میں انڈر19 کرکٹ ٹیموں سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کی انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل اکیڈمی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت جاری اکیڈمی میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز سے ملاقات کی اور ابھرتے ہوئے کرکٹرزکولگن کے ساتھ بھرپورمحنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ٹپس دیں جب کہ ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کی۔سرفراز احمد نے اس موقع پر کے سی سی اے اور پاکستان کی جانب سے انڈر19 ٹیموں میں اپنی شرکت کے حوالے سے خوشگوار یادیں بھی تازہ کیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں