چیمپئنز ٹرافی کی جیت پاکستان سپر لیگ کی مرہو ن منت تھی ، عماد وسیم

پی ایس ایل برانڈ بن چکا ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے،کپتان کراچی کنگز

پیر 26 فروری 2018 12:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2018ء) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت پاکستان سپر لیگ کی مرہو ن منت تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہماری ٹیم میں شاہد آفریدی ہیں جنہیں سب فالو کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہی شاداب خان ،حسن علی اور فخر زمان جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور اسی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی۔نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں ابتسام شیخ سامنے آئے ہیں جن میں بھرپور ٹیلنٹ ہے اور ان پر نظریں بھی ہیں تاہم ابھی ان کے مستقبل کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں