قومی ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں بہتر نتائج پیش کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ،سمیع اللهخان

پاکستان میں اسپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کو اگر سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ اپنے ملک کیلئے بہترین خدمات پیش کرسکتے ہیں، مسٹر جیانشن ماؤ

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اوردنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے پکارے جانے والے اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو بہتر نتائج پیش کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرکے براہِ راست اولمپکس کیلئے کوالیفائی کا حق حاصل کرسکتی ہے لیکن یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا جس کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ یہ امر قابل فخر ہے کہ پاکستان کو ایشین گیمز میں7بار گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پہلی بار گرین شرٹس نے 1958کے ٹوکیو گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا بعد ازاں جکارتہ، بنکاک، نیو دہلی، بیجنگ، تہران، گوانگزو گیمز میں بھی پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کو 3 بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چین کے وفد کے سربراہ مسٹر جیانشن ماؤ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کو اگر سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ اپنے ملک کیلیے بہترین خدمات پیش کرسکتے ہیں۔سائٹا پاکستان کے سی ای او پیرزادہ اجمل فاروقی نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم سے کامیابی کیلئے پوری قوم کو امیدیں وابستہ ہیں اور وہ دعا گو ہیں کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں