ہاکی ٹیم کوسخت محنت کی ضرورت ہے، سمیع اللہ

ایشین گیمز میں بہتر نتائج کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے، اولمپئن

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کو بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے ہوگی،ایشین گیمز میں بہتر نتائج کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے پکارے جانے والے اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرکے براہِ راست اولمپکس کیلیے کوالیفائی کا حق حاصل کرسکتی ہے لیکن یہ ایک مشکل مرحلہ ہوگا جس کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ یہ امر قابل فخر ہے کہ پاکستان کو ایشین گیمز میں7بار گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، پہلی بار گرین شرٹس نے 1958کے ٹوکیو گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا بعد ازاں جکارتہ، بنکاک، نیو دہلی، بیجنگ، تہران، گوانگزو گیمز میں بھی پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل حاصل کیا، اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کو 3 بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں