ایم کیو ایم کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار فیضان مسلم پر حملے اور تشدد کا مقدمہ درج

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں تصادم کے نتیجے میں ڈنڈنے لگنے سے پی ٹی آئی امیدوار اور 4 کارکن زخمی ہوئے تھے

منگل 17 جولائی 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم)کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار فیضان مسلم پر حملے اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی کے مطابق نارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پی ایس 123 سے پی ٹی آئی امیدوار فیضان مسلم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں سر پر گہری چوٹ آئی، واقعے کے وقت فیضان مسلم الیکشن مہم کے سلسلے میں علاقے کا دورہ کررہے تھے۔

فیضان مسلم کو دیگر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں تصادم کے نتیجے میں ڈنڈنے لگنے سے پی ٹی آئی امیدوار اور 4 کارکن زخمی ہوگئے۔ ایم کیو ایم کارکنان تشدد کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں