پاکستان میں جدید یوٹونگ گرینڈ سیلون بسوں کی فراہمی کا آغاز

منگل 17 جولائی 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ماسٹر موٹرز کارپوریشن نے دنیا میں سب سے زیادہ بسیں بنانے والی کمپنی یوٹونگ(Yutong) کے ساتھ اشتراک سے 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون بسوں کی پاکستان میں فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔کمپنی کے کراچی میں واقع جدید اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ یونٹ میں 12 میٹرز کی اسٹینڈرڈ ماڈل بسوں کے ساتھ 8.5 میٹر کی گرینڈ سیلون ماڈل بسوں کی اسمبلنگ شروع کردی گئی ہے۔

ان بسوں کی تیاری کا مقصد پاکستان کی مارکیٹ میں یوٹونگ بسوں کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایم ایم سی ایل، ندیم ملک نے کہا کہ ایم ایم سی ایل کا وژن پاکستان کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اعلیٰ معیاری مصنوعات اور بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا ہے۔ ایم ایم سی ایل پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے ملک میں یورو۔

(جاری ہے)

تھری بسیں تیار کرنا شروع کیں۔

کمپنی اس حوالے سے پاکستان کی ایک بڑی اور مارکیٹ لیڈر کمپنی ہے جبکہ کمپنی کی 12 میٹر اسٹینڈرڈ بسیں انڈسٹری میں نئے معیارات متعارف کرارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی تیار کردہ 8.5 میٹر کی بسیں نئی کامیابیاں رقم کریں گی جو ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو کئی سہولتوں اور خصوصیات کی حامل معیاری گاڑیاں فراہم کی جائیں۔ایم ایم سی ایل کے جنرل منیجر مارکیٹنگ اور سیلز فیصل معراج نے کہا کہ یہ بس اپنے سائز کے حوالے سے منفرد نوعیت کی ہے جو نہ صرف نہایت آرام دہ بلکہ خصوصی ڈیزائن کی حامل ہے اور یہ شہروں اور دیگر چھوٹے روٹس جیسے 100 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر کے لیے بہترین بس ہے ۔

یہ بس آرام دہ سیاحتی مقاصد اور پہاڑی و میدانی علاقوں میں سفر کے لیے بہترین گاڑی ہے، یہ بس بڑی گاڑیوں جیسی سہولت اور جگہ فراہم کرتی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم ایم سی ایل ایک مجاز اسمبلر ہے جو دنیا کے معروف برانڈز جیسے متسوبشی فوسو، فوٹون ڈائملر، آئی وی ای سی او اور چینگن گاڑیاں اسمبل کرتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں