یورپین کک باکسنگ چمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی کامیابی

مجموعی طور پر چمپئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن ،قومی کک باکسنگ ٹیم نے 1گولڈ اور 4سلور میڈل حاصل کئے

منگل 17 جولائی 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی کک باکسنگ ٹیم نے سینٹ پیٹرس برگ رشیا میں منعقدہ یورپین کک باکسنگ چمپئن شپ میں حصہ لیا ،چمپئن شپ میں پاکستان ،مصر ،تیونس ،تنزانیہ ،الجزائر ،آزاربائجان ،روس ،بنگلہ دیش،موروکو کی کک باکسنگ ٹیم نے حصہ لیا ،پاکستانی کھلاڑیوں نے یورپین کک باکسنگ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کئے،جن میں 63کلو گرام کٹیگری میں محمد سہیل نے گولڈ ،57کلو گرام کٹیگری میں طاہر رحیم نے سلو ر ،60کلو گرام کٹیگری میں عطاء اللہ نے سلور ،70کلو گرام کٹیگری میں محمد گل نے سلو اور 75کلو گرام کٹیگری میں محمد اشفاق نے گولڈ میڈل حاصل کرکے رشیا میں قومی پرچم سربلند کردیا ،چمپئن شپ میں مجموعی طور پاکستان نے سکینڈ پوزیشن حاصل کی کھلاڑیوں نے کامیابی کا سہرا قومی کوچ منصور احمد درانی کو دیتے ہوئے ان کی انتھک محنت کو سراہا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد اشفاق نے خود بھی چمپئن شپ میں حصہ لیا اور ایونٹ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ۔پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ کاکڑ اور سیکریٹری محمد اشفاق نے سیکریٹری بلوچستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی کک باکسنگ ٹیم کو سفری سہولت فراہم کرکے ٹیم کی شرکت کو یقینی بنا یا ،صدر اور سیکریٹری پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اگست میں ترقی میں منعقد ہونے والے انٹر نیشنل چمپئن شپ کے لئے قومی کک باکسنگ ٹیم کی شرکت کو یقینی بنا نے کے لئے تعاون کریں ہم وفاقی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کک باکسنگ اسپورٹس کی ترقی کے لئے کک باکسنگ اسپورٹس بورڈ سے رجسٹرڈ کرکے کک باکسنگ اسپورٹس کا مستقبل روشن کریں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں