ضلع سائوتھ انڈر14سمر باکسنگ ٹورنامنٹ21جولائی کو منعقد ہوگا

منگل 17 جولائی 2018 17:37

ضلع سائوتھ انڈر14سمر باکسنگ ٹورنامنٹ21جولائی کو منعقد ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) کراچی سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے ایک روزہ انڈر14سمر باکسنگ ٹورنامنٹ21جولائی بروز ہفتہ استاد محمد سٹو باکسنگ اسٹیڈیم بلوچ چوک چاکیواڑہ لیاری میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی ویٹ کلاس بوائز انڈر14میں42-40-38-36-34-30-28-26اور44 کلو گرام ہوگی کھلاڑیوں کو وزن اور ڈراز کے لئے بروز جمعہ شام4بجے سی6بجے تک لیاری ویلفیئر سینٹر باکسنگ کلب چاکیواڑہ لیاری میں رپورٹ کرنا ہے۔

وائنگ اور ڈراز کمیٹی میں نواب علی‘ عبدالرشید اور جمیل خان کو شامل کیا گیا ہے‘ سیکریٹری سائوتھ باکسنگ ایسو سی ایشن عبدالرزاق بلوچ نے تاکید کی ہے کہ عمر کی تصدیق کے لئے تمام کھلاڑیوں کو نادرا کا’’ب‘‘ فارم اپنے ساتھ لانا لازمی ہے اور وقت کی پابندی بھی ضروری ہے اس لئے کہ باکسنگ ٹورنامنٹ میں مقابلے ٹھیک شام3.30بجے شروع ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں