سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نے سندھ کی ویمن فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کردیا

منگل 17 جولائی 2018 21:13

سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نے سندھ کی ویمن فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے آل پاکستان انڈر 19ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے لئے سندھ کی ویمن فٹبال ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ویمن ٹیم کے ٹرائلز جمعہ 20جولائی کو سہ پہر تین بجے آغا خان جم خانہ فٹبال گرائونڈ گارڈن میں منعقد کئے جائیں گے، اوپن ٹرائلز میں تمام ویمن پلیئرز کو نیشنل کوچ غلام شبیر ، سہیل پرویز اور سعدیہ شیخ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ اپنی قومی شناختی کارڈ کی کاپی، ب فارم کے ساتھ دو عد تازہ فوٹو گراف ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں