چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم

کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے جس میں بہتری آئی ہے اور آگے کھیل میں بھی نکھار آئے گا ،ْ رولینٹ آلٹمنز کی گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:48

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کاردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں گول کیپر کو واپس بلانے کا فیصلہ میرا تھا، ہاکی چیمئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف شکست پر افسوس ہوا، ایونٹ میں وہ غلطیاں کی گئیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے جس میں بہتری آئی ہے اور آگے کھیل میں بھی نکھار آئے گا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سمجھایا ہے کہ پیسے پر نہیں جیت پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں