ْڈپٹی کمشنر کورنگی جشن آزادی انٹر ڈپارٹمنٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ پاک پی ڈبلیو ڈی نے جیت لیا

بدھ 15 اگست 2018 17:53

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) ضلعی انتظامیہ کورنگی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے کا انٹر ڈپارٹمنٹ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کھیلا گیا، فائنل پاک پی ڈبلیو ڈی نے جیت لیا انٹر ڈپارٹمنٹ شوٹنگ بال ٹورنامنت کا فائنل پاکستان کی نامور ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی اور اے ایس ایف کے مابین کھیلا گیا، فائنل میچ کو جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں نے اپناشاندار کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہیں، تین سیٹ پر مشتمل یہ فائنل پاک پی ڈبلیو ڈی نے 2-0 سے جیت لیافائنل کا پہلا سیٹ پاک پی ڈبلیو ڈی نے 16-08 اور دوسرے سیٹ 16-11 سے جیتا، فاتح ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان اعجاز احمد، عبدالحکیم اور مختیار علی نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیاجبکہ ناکام ٹیم اے ایس ایف کے وسیم عباس اور شہباز احمد نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے فائنل کو دیکھنے کے لیے پاک پی ڈبلیو ڈی کے اسپورٹس آفیسر اور پاک پی ڈبلیو ڈی اسپورٹس فیڈریشن کے آفیسرز بھی موجود تھے جبکہ شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی شوٹنگ بال کورٹ میں موجودتھی، تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کورنگی کے پہلے ڈپٹی کمشنر زبیر احمد چنا تھے ، مہمان خصوصی زبیر احمد چنا نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان اعجاز احمد کو اور رنر ٹرافی اے ایس ایف کے کپتان وسیم عباس کو پیش کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی قراةالعین میمن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 کورنگی محمد عارف کلوڑ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر 2 کورنگی محمدعباس میمن سمیت چاروں اسسٹنٹ کمشنر ز بھی موجود تھے، فائنل میچ کو سینئر ریفری قمرالسلام پیارے، محمد اکرم پرویز، جاوید احمد اور عبدالرحیم نے سپروائز کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں