سندھ رینجرز نے جشن آزادی سینئر باکسنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 15 اگست 2018 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) زندہ قومیں وطن عزیز کی سلامتی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس لئے یہ پاک سر زمین ہم نے لاکھوں مسلمانوں کی شہادت کے بعد حاصل کی تھی۔ اس بات کا اظہار مہمان خصوصی نائب صدرSOA انجینئر محفوظ الحق نے شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب ماری پور روڈ مین جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ‘ صدر و سیکریٹری سائوتھ رسول بخس اور عبدالرزاق‘ صدر ڈسٹرکٹ ملیر زبیر خان بھی موجود تھے‘ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی کے پانچوں اضلاع اور سندھ رینجرز کی30باکسرز بھی شامل تھے۔

سندھ رینجرز کے باکسرز نے تین گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی سائوتھ دو گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن رہے۔

(جاری ہے)

اصغر بلوچ کے مطابق49 کے جی میں کریم بخش(سائوتھ) نے راشد (ملیر( کو0-3سے‘52کلو گرام میں کبیر(سائوتھ) نے سلمان(ملیر) کو2-1سے‘56کلو گرام میں بصیر نے طاہر(سینٹرل) کو2-1سے‘60کلو گرام میں عمار خان(ملیر) نے جلیل احمد(ویسٹ) کو2-1سے‘64کلو گرام میں فراز احمد(رینجرز) نے نسیم(ملیر) کو2-1سے‘69کلو گرام میں خلیل(رینجرز) نے عمیر(ملیر) کو0-3سے‘75کلو گرام میں عثمان(سینٹرل) نے رفیق(ملیر) کو2-1سے‘81کلو گرام میں اسامہ(ایسٹ) نے طاہر(سینٹرل) کو2-1سے‘91کلو گرام میں مصطفی ترین(رینجرز) نے صدام(ملیر) کو0-3سے شکست دی‘ خواتین مقابلوں میں46کے جی میں اقرائ(سائوتھ) نے‘48کلو گرام میں شائستہ(سائوتھ) نے‘50کلو گرام میں ماریہ(سائوتھ) نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔

بعد ازاں انجینئر محفوظ الحق نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں