پاکستان تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی گئی ہے ،ْ جواب جمع کرانے کی ایک دن کی مہلت دی گئی ہے ،ْفواد چوہدری

جمعرات 16 اگست 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی عمران علی شاہ نے اسٹیڈیم روڈ کے قریب ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے نو منتخب رکن اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر وضاحت طلب کی تھی ،ْ عمران شاہ کی سوتیلی والدہ ڈاکٹر ریحانہ شاہ نے بھی سوشل میڈیا پیغام میں ان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی اور معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عمران شاہ معطل رہیں گے تاہم انضباطی کمیٹی کو ایک ماہ میں معاملے کی تحقیقات مکمل کرنی ہے نجی ٹی وی کے مطابق ۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی گئی ہے انہیں جواب جمع کرانے کی ایک دن کی مہلت دی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں