ْدوسری ’’گریٹ سپریم کورٹ مشن ڈیم فار پاکستان سائیکل ریس ‘‘کا معرکہ نعیم احمد نے سر کر لیا

جمعرات 16 اگست 2018 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) سر اقبال فاؤنڈیشن کے چیئرمین علی اقبال بلوچ اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی سپرویژن میں 40 کلومیٹر طویل ’’جشن آزادی پاکستان سر اقبال فاؤنڈیشن انویٹیشن گریٹ سپریم کورٹ مشن ڈیم فار پاکستان سائیکل ریس‘‘ کراچی ویسٹ کے نعیم احمد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 58 منٹ میں جیت لی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سائیکل ریس کا افتتاح 140 تیز رفتار ترین سائیکلسٹوں کی ریکارڈ شرکت کے ساتھ مزار قائد کے وی وی آئی پی گیٹ سے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے چیف آرگنائزر کلیم اعوان کی تیز وسل پر فلیگ لہرا کر کیا۔ کراچی ویسٹ کے وزیر علی نے 58 منٹ 30 سیکنڈ میں دوسری اور کراچی ساؤتھ کے منیب احمد نے 58 منٹ 35 سیکنڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

سائیکل ریس مزار قائد سے رینجرز، پولیس اور ٹریفک پولیس کے کمانڈوز کی سیکورٹی میں روانہ ہوئی اور شاہراہ قائدین، شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، ملیر لانڈھی، رزاق آباد، نیشنل ہائی وے سے ہوتی ہوئی اسٹیل ٹاؤن سے واپس ہوئی اور ملیر کورٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاںمہمان خصوصی سر اقبال فاؤنڈیشن کے سربراہ علی اقبال بلوچ اور اہلیان ملیر نے سائیکلسٹوں کا استقبال کیا۔ آخر میں ابتدائی تین پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں میں علی اقبال بلوچ نے بالترتیب 10 ہزار روپے، 5 ہزار روپے اور 3 ہزار روپے بمعہ بیش قیمت گولڈن ٹرافیاں تقیسم کیں جبکہ بقیہ تمام سائیکلسٹوں کو 200 روپے فی کس کے حساب سے اعزازیہ اور خصوصی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں