یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب اور کراچی باسکٹ بال کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 17 اگست 2018 15:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب اور کراچی باسکٹ بال کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل معرکہ میں نشتر کلب نے آرام باغ کلب اور کراچی باسکٹ بال کلب نے عثمان کلب کوشکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے پہلے مقابلے میں نشتر کلب نے آرام باغ کلب کو 63-39پوائنٹس سے شکست دیدی فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد 19،اسد علی 16اور محمد شبر نے 15جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اشرف یحییٰ 18،سعد علی 8اور عبداللہ نے 7پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں کراچی باسکٹ بال کلب نے عثمان باسکٹ بال کلب کو 80-47پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی فاتح کلب کی جانب سے اکمل جمیل 21،کاظم عباس 20اور طلال احمد نے 19جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عبدالا احد 18،حمزہ خواجہ 10،عثمان خواجہ 9اور محمد دانیال خان نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض عامر غیاث ،جاوید خان ،ظفر اقبال ،جمیل صدیقی ،عامر شریف اور طارق حسین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز و اسکور ذعیمہ خاتون ،حسن علی اور راج کمار تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں