کلیم اعوان انویٹیشن گریٹ پرائم منسٹر عمران خان مشن ڈرگ و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس پرسوں ہوگی

جمعہ 17 اگست 2018 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان کے معروف انٹر نیشنل سائیکلسٹ اور کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی چیف آرگنائزنگ شپ میں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’’کلیم اعوان انویٹیشن گریٹ پرائم منسٹر عمران خان مشن ڈرگ و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس ‘‘ کاشاندار وعظیم الشان انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سائیکل ریس پرسوں 19اگست 2018 بروز اتوار ٹھیک صبح 8بجے مرتضی چورنگی لانڈھی نمبر1نزد بابر مارکیٹ سے شروع ہوگی اور کورنگی نمبر5 اور کورنگی نمبر ڈھائی سے ہوتی ہوئی کورنگی انڈسٹریل ایریا پہنچے گی اورپھر بلال چورنگی اور سنگر چورنگی سے ہوتی ہوئی مرتضیٰ چورنگی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ سائیکل ریس میں کراچی بھر سے 100سے زائد جوش و ولولے سے بھر پور تیز رفتار سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔ ریس کے چیف جج معروف انٹرنیشنل سائیکلسٹ شاہجہاں بلوچ ہیں ۔ سائیکل ریس کے انعقاد کیلئے ایس ایس پی ٹریفک کورنگی اور ایس ایس پی کراچی ایسٹ اور پاکستان رینجرز نے خصوصی حفاظتی انتظاما ت کریں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں