ملک بھر میں فٹ بال سرگرمیوں کا آغاز کر دیا پاکستان کو فائدہ ہو گا، فیصل صالح حیات

کلیم اللہ قابل احترام ہیں لیکن ان کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اس لیئے ٹیم میں نہیں ، کچھ لوگوں کو میں پسند نہیں اس لئے مجھ پر تنقید کرتے ہیں ، صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن

بدھ 19 ستمبر 2018 17:58

ملک بھر میں فٹ بال سرگرمیوں کا آغاز کر دیا پاکستان کو فائدہ ہو گا، فیصل صالح حیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فٹ بال کی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کر دیاجس سے پاکستان کو فائدہ ہو گانیشنل انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سید فیصل صالح حیات نے کہاکہ کلیم اللہ ان کیلیے قابل احترام ہیں لیکن ان کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اس لیئے وہ ٹیم میں نہیں ہیں، صدر فیفانے پاکستان فٹبال کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فیفا صدر سے اپنے عہدے کی معیاد بڑھانے کی خبریں من گھڑت اور ذاتی ایجنڈے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں، شاید کسی کو میں پسند نہیں ہوں تو تنقید کی جاتی ہے لیکن وہ فٹ بال کی بہتری کے لیئے کام جاری رکھیں گے، پاکستان فٹ بال ٹیم کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی کوشش ہے کہ اگلے برس 3سیریز کا انعقاد کیا جائے۔۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں