نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کا اعلان

بدھ 26 ستمبر 2018 19:10

نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ٹیم کا اعلان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) نیشنل ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی ویمن باسکٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ پی سی بی اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 30 ستمبر تا 4 اکتوبر کو منعقد ہو گی۔ کراچی ویمن باسکٹ بال ٹیم کے لئے نیبر ہڈ کلب ضلع جنوبی کی رجا صفدر کو کپتان جبکہ حرینہ سجاد کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ویمن باسکٹ بال ٹیم کی 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے محمد یعقوب کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی باہمی مشاورت سے کیا۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نازیہ حسین، عائشہ جلال، میرا سعد الحسن، لائبہ تبریز، رفیق خالد، آمنہ رضا، حریم بنت فیصل، پلوشہ قریشی، روسیٹا ٹرنر، سمیحہ سعید شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑی زاہد ملک ٹیم کے منیجر، ذعیمہ طارق کوچ ہوں گی۔ کراچی ویمن باسکٹ بال ٹیم قومی ویمن باسکٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے 28 ستمبر کو اسلام آباد روانہ ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں