سندھ اسپورٹس بورڈ چوتھا رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گرلز کیٹگری میں سیمی فائنل اور فائنل لائن اپ مکمل

پیر 15 اکتوبر 2018 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) چوتھا سندھ اسپورٹس بورڈ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گرلز انڈر15 اور انڈر18 کیٹیگری میں سیمی فائنل اور فائنل کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ میں امریہ تعظیم نے انڈر15 اور انڈر18 کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انڈر15 میں ماریہ تعظیم نے ثمن فواد کو0-3سے جبکہ انڈر18 میں ماریہ تعظیم نے بشریٰ انور کو1-3سے شکست دی‘ انڈر15 میں ہی حور فواد نے عمارہ اشتیاق کو1-3سے جبکہ انڈر18 میں حریم انور نے عائشہ ظفر کو0-3سے قرآة سکینہ نے عائشہ ظفر کو0-3سے جبکہ نورین نے ثمن فواد کو1-3سے ہراکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

مردوں کی اوپن کیٹیگری میں فواد نے توقیر عبداللہ کو سعد نے جاوید رجانی کو ثاقب نعیم نے حذیفہ کو آصف رزاق نے فرحان کو صائم عدنان نے عمیر افتخار کو انور قریشی نے محمد عاقب کو بلال علوی نے ایان ناصر کو مہید فرید نے عبیر کو رضا عباس نے سرفراز احمد کو فیصل ثاقب نے شارق عزیز کو حسن احمد نے سلمان لاری کو ڈاکٹر ہارون نے انیل محمد علی کو انضمام چوہدری نے شان وارثی کو شاہ رخ منصور نے محمد احسن کو اور عماد انصاری نے شہریار خان کو شکست دے کر اگلے رائونڈ میں داخل ہوگئے۔

(جاری ہے)

انڈر15 کوارٹر فائنل میں رضا عباس نے مظاہر حسین کو علی شان نے شایان عباس کو اسد سجوانی نے حمزہ اشتیاق کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا انڈر18 میں کوارٹر فائل میں فرقان پٹیل‘ حسن انیس‘ رضا عباس‘ شایان سلیم‘شایان عباس‘ جاوید تنویر‘اسد سجوانی اور حمزہ اشتیاق نے اپنے اپنے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں