سردار محمد بخش خان مہر کو اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بننے پر مبارکباد

بدھ 17 اکتوبر 2018 16:31

سردار محمد بخش خان مہر کو اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بننے پر مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،کراچی اسپورٹس ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سہیل خان نوڑیو ،صدر شاہ زیب بھٹو نے سردار محمد بخش خان مہر کو اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر کا وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سردار محمد بخش خان مہر نے اپنے سابقہ وزارت میں سندھ میں کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا اور اُمید ہے کہ وہ بحیثیت مشیر وزیر اعلیٰ سندھ صوبہ سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے کام کرینگے اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے کھیل کے تمام شعبوں کو فعال بنا ئیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں