گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آسٹریا کی سفیر بریجیٹا بلاھا کی ملاقات

باہمی اقتصادی تعاون، اس میں اضافہ کی ضرورت ، صنعت کاروں کے وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے آسٹریا کی سفیر بریجیٹا بلاھا نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل بابر تجمل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک آسٹریا سفارتی تعلقات، اقتصادی تعاون ، صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاک آسٹریا اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت ہر شعبہ میں اقدامات کررہی ہے جبکہ خصوصاً سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ہر ممکن سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ صنعتی پیداوار میں روزگار کے نئے مواقعوں کی فراہمی ہوسکے۔

انہوں مزید کہا کہ سرمایہ کاری کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود کے باہمی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعہ ان شعبوں کی نشاندہی ہوسکے گی جہاں اقتصادی تعاون کی ضرورت ہے ۔ آسٹریا کی سفیر نے وفود کے تبادلوں کے سلسلہ میں گورنر سندھ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں