قائد اعظم اوپن انٹر اسکول اینڈ انٹر کلبر تائی کوانڈو چمپئن شپ

پیر 22 اکتوبر 2018 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) کراچی سٹی تائی کوانڈو اکیڈمی ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی اورڈسٹرکٹ سینٹرل کی زیر راہنمائی، زولفی انٹرنیشنل تائی کوانڈو اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں دوروزہ 25ویں قائد اعظم اوپن انٹر اسکول اینڈ انٹر کلبز تائی کوانڈو چمپئن شپ ہفتہ 10نومبر کو شروع ہورہی ہے ،اتوار 11نومبرکو فائنل مقابلے اور تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔

سندھ اسپورٹس بورڈ کے ایڈمینسٹریٹر انجم حسین زیدی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، انٹر اسکول مقابلوں میں 30اسکولوں کے 1000سے زائد گرلز اور بوائز طالب علم حصہ لیں گے جبکہ انٹر کلب کے مقابلے 10 نومبر ہفتہ اور 11نومبر اتوار کو شام میں منعقد ہونگے جس میں شہر بھر کے 20سے زائد کلبز کے جونیئر اور سینئر کلر اور بلیک بیلٹ 500سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی مد مقابل آئیں گے ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت مہمان خصوصی ہونگے ، ان کے ساتھ دیگر مہمان گرامی میں سیکریٹری سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کامران قمر ،صدر ندیم احمد ،کراچی سٹی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے پریزیڈینٹ فراز عثمان اور دیگر سینئر ماسٹرز اور معززین شامل ہونگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں