ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،چوہدری رحمت الہی الیون اور قائد اعظم محمد علی جناح الیون کی جیت

منگل 23 اکتوبر 2018 17:18

ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،چوہدری رحمت الہی الیون اور قائد اعظم محمد علی جناح الیون کی جیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری "شہید ملت لیاقت علی خان SSBٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے پہلے میچ میں چوہدری رحمت الہی الیون نے سلطان محمد آغا الیون کو 43-41پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے عباس علی 13،محمد ریاض 10اور کینتھ جونسن 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے مارک جوزف 14،سعد خان 13اور نعمان اعظم 6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ الیون نے مولانا محمد علی جوہر الیون کو 56-39پوائنٹس سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔فاتح کلب کی جانب سے وجیہ اللہ 17،راج کمار 16اور فضیل احمد 13جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے فیضان یوسف 10،حمزہ خواجہ 9،حسن اقبال 8اور محمد دانیال خان اور یش کمار نے 4،4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں