آل کراچی شیر محمد سولنگی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ، مدینہ شہباز، نیشنل آفریدی اور میٹروول اسٹار کامیاب

پیر 19 نومبر 2018 16:45

آل کراچی شیر محمد سولنگی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ، مدینہ شہباز، نیشنل آفریدی اور میٹروول اسٹار کامیاب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سر اقبال فائونڈیشن کے تعاون سے سندھ مسلم گزری فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی شیر محمد سولنگی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے کا شاندار میچ مدینہ شہباز اور بابل اسپورٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سنسنی خیز ثابت ہوا اور سخت مقابلے کے بعد مدینہ شہباز نے دو کے مقابلے میں تین گول سے بابل اسپورٹس کو شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مدینہ شہباز کی جانب سے ظہیر، عمران اور وحید نے گول اسکور کئے جبکہ بابل اسپورٹس کی جانب سے وحید اور عمران نے گول اسکور کئے۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے کے دوسرے میچ میں نیشنل آفریدی اور سکسٹین اسٹار کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جن کے مابین کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ بذریعہ پنالٹی ککس کیا گیا جس میں نیشنل آفریدی نے سکسٹین اسٹار کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں میٹروول اسٹار اور غریب شاہ فٹ بال کلب کی ٹیمیں ٹکرائیں جن کا میچ بھی مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا اور ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس کی بنیاد پر کیا گیا جس میں میٹروول اسٹار نے غریب شاہ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہراکر ٹورنامنٹ سے آئوٹ کردیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں