ْعیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، نیبر ہڈ اور کراچی کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 19 نومبر 2018 18:04

ْعیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، نیبر ہڈ اور کراچی کلب نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ’’تیسرے عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں نیبر ہڈ کلب نے کلفٹن کراس اوور کو 36-29 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فاتح کلب کی جانب سے چین 16، اسد علی 4 اور عبداللہ خان نے 4 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے روہیب 11، آصف خان اور محمد طلحہ نے 6،6 پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ کلب کو 26-19 پوائنٹس سے شکست دی۔ فاتح کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 10، فضیل احمد اور زین العابدین نے 5،5 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے تاشفین 8، نہال 8 اور عباس علی نے 4 پوائنٹس اسکور کئے۔ فتوحات کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں