پی سی بی کراچی میں آسٹریلیا سے میچ کیلئے ایک اور کوشش کرے گا

پیر 17 دسمبر 2018 20:55

پی سی بی کراچی میں آسٹریلیا سے میچ کیلئے ایک اور کوشش کرے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر آسٹریلوی ٹیم کو پاک سر زمین پر ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کریگا پی سی بی اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے جنوری میں رابطہ کریگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 19 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے تاہم پی سی بی کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے بعد کم از کم سیریز کے دو میچز کراچی میں کھیلے جائیں۔

ذرائع کے مطابق اس پر کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت بھی کی گئی تاہم معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی جنوری کے وسط میں ایک بار پھر کرکٹ آسٹریلیا سے بات کریگا اور درخواست کرے گا کہ پاکستان میں میچز کھیلنے سے متعلق اپنا فیصلہ پی ایس ایل کے میچز دیکھ کر کرے۔پی سی بی اس کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کو انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پی ایس ایل کے میچز میں اپنا وفد بھیجے کی بھی دعوت دے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں