قائد اعظم انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

منگل 18 دسمبر 2018 15:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قائد اعظم انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ،ایس ایس پی و سپورٹس آفیسر پاکستان ریلوے شہلا قریشی نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، پہلے رو ز3 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلے میچ میں بحریہ کالج کارساز نے مد مقابل ایس ایم بی فاطمہ جناح کالج وائٹ کو 24-16 پوائنٹس سے شکست دیدی ، فاتح کلب کی جانب سے انوشہ 12، نعیمہ 6 اور فاطمہ نے 6 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے رابعہ اور شارمہ نے 6 ، 6 پوائنٹس اسکور کیے۔

دوسرے میچ میں ایس ایم بی فاطمہ جناح کالج گرین نے مد مقابل کے ایم اے کالج وائٹ کو 23-18 پوائنٹس سے مات دیدی، فاتح کلب کی جانب سے خضر ا 10،سونیا 6 اور انعم نی5 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے بشرا اور اسماء نی8 ، 8 پوائنٹس اسکور کیے،تیسرے میچ میں بحریہ کالج کارساز نے مد مقابل کے ایم اے گرین کو 50-36 پوائنٹس سے شکست دے دی، فاتح کلب کی جانب سے فاطمہ18،نعیمہ 13اور عیون نی11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سی زینب 16سائرہ 9 اور شمشہ 7 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،اشرف یحییٰ ،محمد راحیل ،زین العابدین ،اسد علی ،محمد حسن جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز و اسکورر زعیمہ خاتون ،محمد نعیم اور زاہد ملک تھے ۔قبل ازیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایس ایس پی شہلا قریشی نے اعلان کیا کہ ریلوے میں سپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں،پاکستان ریلوے میں ڈیپارٹمنٹل سطح پر گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹیموں کو تشکیل دیا جائیگا۔

انہوںنے طالبات پر زور دیا کہ وہ صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے خالد جمیل شمسی ،سماجی و سیاسی شخصیت محمد سلیم خمیسانی ،ڈاکٹر نیر جبیں ،عبدالناصر ،عظمت اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے منتظم غلام محمد خان نے خطبہ استقبالیہ میں افتتاحی تقریب میں آمد پر ایس ایس پی شہلا قریشی کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی یوم پیدائش پر انہیں خرج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ ٹورنامنٹ کے انعامات سپانسر کرنے پرنیشنل بنک سے اظہار تشکر کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں