سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے ٹیموں کا اعلان کردیا

منگل 18 دسمبر 2018 16:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ ٹرائلز کے بعد سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید محمد ناصر علی نے بوائز اینڈ گرلز ٹیموں کا اعلان کردیا۔یہ ٹیمیں دوسری ماس ریسلنگ چیمپئنشپ لاہور میں 22 تا 23 دسمبر شرکت کریںگی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ ماس ریسلنگ کی طرف سے ٹرائلز میں موجود سندھ ماس ریسلنگ کے صدر ڈاکٹر ندیم اختر ، سیکریٹری سید محمد نا صر علی ،کاشف احمد فاروقی،محمد ریحان اکرم،احمد دین،عبدالرحیم،محمد یوسف،محمد رمضان،محمدرشید اور سلمان احمد نے ٹرائلز منعقد کیے جن میں کراچی، حیدر آباد ،میرپور خاص،لاڑکانہ اور سکھر سے 80 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی، دو روزہ ٹرائلز کے بعد بوائز اینڈ گرلز ٹیموں کا اعلان کردیا ،گرلز میں اوکاشہ ،سرہ، انس،حفصہ زہیر،حفصہ ثقافت،کائنات،شہلا،شاداب،نبیلہ بانو،عارفہ،انصب،لائبہ اور رمیساء،ٹیم مینیجر عظمٰی شیخ،کوچ مہرین اکرم اور پروین اختر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بوائز میں محمد مدثر،محمد عمیر،عبدالشکور،عصمت اللہ،محمد عباس،دانیال،ایس ایم علی حسن،محمد اعجاز،محمد رفیق،رافع بن حمال،فقیر محمد ،حیدر،محمد ظہیر مغل سہیل خان،کریم علی،ایس ایم طلحہٰ ندیم،مینیجر احمد دین،کوچ طارق حفیظ صدیقی،اسسٹنٹ کوچ محمد رمظان،ٹیکنیکل آفیشلر محمد ریحان اکرم،عبدالرو،ْف بٹ،عبدالرحیم،شیف دی مشن سید محمد ناصر علی شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں