سندھ ماس ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں کا اعلان

بدھ 19 دسمبر 2018 13:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سندھ ماس ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔ دو روزہ ٹرائلز کے بعد ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید محمد ناصر علی نے ٹیموں کا اعلان کیا جودوسری ماس ریسلنگ چیمپئن شپ لاہور میں شرکت کریں گی۔ چیمپئن شپ 22 اور 23 دسمبر کو ہوگی۔ ٹرائلز کے دوران سندھ ماس ریسلنگ کے صدر ڈاکٹر ندیم اختر ، سیکریٹری سید محمد نا صر علی ،کاشف احمد فاروقی،محمد ریحان اکرم،احمد دین،عبدالرحیم،محمد یوسف،محمد رمضان،محمدرشید اور سلمان احمد نے موجود تھے جن میں کراچی ،حیدر آباد،میرپور خاص،لاڑکانہ اور سکھر سے بوائز اینڈ گلرلز میں 80سے زائدنے شرکت کی۔

گرلز ٹیم میں اوکاشہ ،سرہ،انس،حفصہ زہیر،حفصہ ثقافت،کائنات،شہلا،شاداب،نبیلہ بانو،عارفہ،انصب، لائبہ اور رمیساء شامل ہیں جبکہ ٹیم مینیجر عظمٰی شیخ،کوچ مہرین اکرم اور پروین اختر ہیں۔

(جاری ہے)

بوائز ٹیم محمد مدثر،محمد عمیر،عبدالشکور،عصمت اللہ،محمد عباس،دانیال،ایس ایم علی حسن،محمد اعجاز،محمد رفیق،رافع بن حمال،فقیر محمد ،حیدر،محمد ظہیر مغل سہیل خان،کریم علی،ایس ایم طلحہٰ ندیم پر مشتمل ہے جبکہ مینیجر احمد دین،کوچ طارق حفیظ صدیقی،اسسٹنٹ کوچ محمد رمظان،ٹیکنیکل آفیشلر محمد ریحان اکرم،عبدالرو،ْف بٹ،عبدالرحیم،شیف دی مشن سید محمد ناصر علی آفیشلز میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں