چیف جسٹس آف پاکستان پاکستان ہیومن رائٹس و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس 24دسمبر کو ہوگی، عابد علی ایڈووکیٹ

بدھ 19 دسمبر 2018 13:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی انسانیت کی عظمت ، وقاراور پاکستان کی عزت و سا لمیت ، ناموس اور سربلندی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں و پروگراموں کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ’’گریٹ چیف جسٹس آف پاکستان ہیومن رائٹس و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس ‘‘24دسمبرکو منعقد ہوگی۔

پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل اور کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن (SCA)کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ اور ریس کے چیف آرگنائزر و(SCA)کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے انصاف فراہم کرنے کے دلیرانہ اقدامات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہونے والی یہ سائیکل ریس 3بجے سہ پہر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اینٹی انکروچمنٹ آفس سے شروع ہوگی او ر سوک سینٹر ، پرانی سبزی منڈی، نیوٹاؤن، آغا خان ہسپتال، نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل کوچنگ سینٹر سے ہوتی ہوئی واپس ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

ریس کے اختتام پر تقریب تقسیم انعاما ت کا انعقاد ہو گا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوںمیں نقد انعامات ، گولڈن ٹرافیاں اور خصوصی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ منتخب ایماندار گورنمنٹ سروینٹ ،صحافی اور وکلاء کو بھی حسن کارکردگی کے انعامات دیئے جائیں گے۔ ریس کی تیاریا ں زور و شور سے جاری ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں