چیئرمین بلدیہ شرقی کی زیر نگرانی ضلع شرقی کی شاہراہوں کو کلیئر کر دیا گیا

ضلع شرقی میں شہر میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جس کے بعد شب وروز خدمات سر انجام دیکر شاہراہوں کو صاف کیا گیا ہے، معید انور

منگل 22 جنوری 2019 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ بہتر بلدیاتی خدمات کی انجام دہی کیلئے بلدیہ شرقی میں عملے کو مستعد رکھا جاتا ہے گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد عملہ برسات کے بعد آن گراونڈ ہوگیا تھا لیکن پانی اترنے میں دشواری کا سامنا اس لئے درپیش رہا کہ اسٹورم واٹر ڈرین جو کہ برساتی پانی کی نکاسی کیلئے بنائے جاتے ہیں سیوریج سے بھرے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود متوازی راستے اختیار کر کے اپنی نگرانی میں شاہراہوں سمیت علاقوں کو کلیئر کروایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ، ایس ای طارق مغل کے ہمراہ برساتی پانی کی نکاسی کے بعد یونیورسٹی روڈ وملحقہ شاہراہوں، شاہراہ قائدین و دیگر شاہراہوں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی برسات میں سب سے زیادہ بارش کا دورانیہ اور مقدار ضلع شرقی میں ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی شکایات سامنے آئیں لیکن میں اور میری ٹیم نے برسات کے بعد رات گئے سے گزشتہ دن بھر خود موجود رہ کر چوکنگ پوائنٹس کو کلئیر کروایا، جب تک اسٹورم واٹر ڈرینیج سسٹم کو سیوریج سسٹم سے علیحدہ نہیں کیا جائیگا برسات میں مسائل سامنے آتے رہیں گے بہتر حکمت عملی یہ ہی ہے کہ سیوریج سسٹم کیلئے علیحدہ نظام وضع کیا جائے، برسات کی صورت میں سیوریج سسٹم کے بوجھ کی وجہ سے برساتی نالے پانی پانی قبول نہیں کرتے جس کی وجہ سے شاہراہیں متاثر ہوتی ہیں گزشتہ پڑنے والی برسات کے باوجود ضلع شرقی میں موثر حکمت عملی کے تحت فرائض سر انجام دیکر الحمداللہ شاہراہوں اور کافی حد تک علاقوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ یوسیز کے نمائندگان سے رابطے میں رہ کر مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں