زندگی ہے ، یہاں ایسا چلتا ہے،نجم سیٹھی سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بورڈ کی جانب سے نہ بلائے جانے پر افسردہ

میں وکٹیں گرنے اور چھکے لگنے پر خوشی میں دبئی کے اسٹیڈیم میں ہونے والے شور کو بہت زیادہ یاد کروں گا، ٹوئٹ

ہفتہ 16 فروری 2019 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں بورڈ کی جانب سے نہ بلائے جانے پر افسردہ دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ زندگی ہے اور یہاں ایسا چلتا ہے۔نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ میں وکٹیں گرنے اور چھکے لگنے پر خوشی میں دبئی کے اسٹیڈیم میں ہونے والے شور کو بہت زیادہ یاد کروں گا۔نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی کامیابی سے متعلق کہا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھ کر اس ایونٹ کی ہر گیند دیکھوں گا اور لیگ کی کامیابی کی دعا کروں گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں