کراچی کنگز کیخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم کا دبئی کے ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال

لاہور قلندرز کی جانب سے اے بی ڈی ویلیئرز کی سالگرہ بھی منائی گئی ، کھلاڑی نے انتظامیہ کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا

اتوار 17 فروری 2019 14:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) کراچی کنگز کیخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم کا دبئی کے ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قلندرز کے سپورٹرز نے ہوٹل پہنچتے ہی کھلاڑیوں کیلئے نعرے لگاکر ان کا شانداراستقبال کیاجبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے اے بی ڈی ویلیئرز کی سالگرہ بھی منائی گئی۔اے بی ڈی ویلیئرز نے قلندرز کی انتظامیہ کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں