ورلڈ کپ 2019:نئے چہروں کے ساتھ متعدد کھلاڑی کرکٹ کو الوداع کہیں گے

پاکستان کے شعیب ملک ، وہاب ریاض ، سہیل تنویر، بنگلہ دیش کے مشرفی مرتضی، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی آخری ورلڈ کپ کھیلیں گے

جمعرات 21 فروری 2019 19:35

ورلڈ کپ 2019:نئے چہروں کے ساتھ متعدد کھلاڑی کرکٹ کو الوداع کہیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا، ورلڈ کپ کے میچز 1992 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے تحت رکھے گئے ہیں، 2019 کے ورلڈ کپ جہاں نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے لیجنڈ کھلاڑی اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے 1996 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔

شعیب ملک کے علاوہ امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 2 فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سہیل تنویر بھی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی 2019 میں اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں وہ ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں کیوی ٹیم نے انہیں ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز ابھی کھیلی جانی ہے۔

ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل نے بھی ورلڈ کپ کے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کرس گیل نے اپنے کرکٹ کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے شاہد خان آفریدی کے بعد کرس گیل کے پاس سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی ہے۔انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے لیے بھی 2019 کا ورلڈ کپ آخری ثابت ہوگا، جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

بھارت کو کرکٹ ورلڈ کپ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی کے لیے بھی یہ ورلڈ کپ الوادعی ورلڈ کپ ثابت ہوگا، دھونی کپتانی چھوڑنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں موجود ہیں۔کیوی بلے باز روس ٹیلر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمںٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، روس ٹیلر کی نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کینگروز ٹیم دباؤ کا شکار ہے، آسٹریلوی کے دیگر تین کھلاڑیوں کیمرون وائٹ، شان مارش اور جارج بیلی کے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا امکان ہے۔سری لنکن پیسر لیستھ ملنگا کی ریٹائرمنٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ملنگا کے علاوہ سری لنکا ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا اور نوون کلاسیکرا کی بھی ریٹائرمنٹ کا امکان ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں