آٹھواں آل کراچی محبان آرم ریسلنگ ویمن چیمپئین شپ کا میلہ کل سجے گا

سنیئر کیٹگری میں جویریہ بٹ جبکہ جونیئر کیٹگری میں قرة العین (عینی ) اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سینٹرل فرحان غنی ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے

ہفتہ 23 فروری 2019 23:00

آٹھواں آل کراچی محبان آرم ریسلنگ ویمن چیمپئین شپ کا میلہ کل سجے گا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) محبان ، ٹریڈ یشنل آرم اسپورٹس ایسوسی ایشن اور سندھ بلوچستان اسپورٹس سوسائٹی کے زیرسرپرستی ۔ کراچی اور سندھ آرم ریلسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آٹھواں آل کراچی محبان آرم ریسلنگ وومن چیمپئین شپ کسٹم اسپورٹس کمپلیکس میں 24فروری کومنعقد ہوگی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سائوتھ) ذوالفقار خوش کریں گے ۔

گرلز کے جونیئر، یوتھ اور سنیئر دس دس ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہونگے۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدرگلفرازاحمدخان اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی کراچی آرم ریسلنگ کے صدر سید منیر علی قادری اور کراچی آرم کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی ، قدسیہ راجا، عظمیٰ شیخ،راشداحمد،احمددین، محمد اختر خان، سلمان اسماعیل، انتظارحیدراور ریحان اکرم نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی نے اس چیمپیئن شپ کی تیاری کے بارے میں بتایا اور مختلف کمیٹی کااعلان کردیا ۔ جس میں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ گلفرازاحمدخان ، انتظارحیدر، چیئرمین ٹورنامنٹ سید منیرعلی قادری اور اظہار احمد ، آرگنائزننگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی اور مسز قدسیہ راجا ہونگی اورکمیٹی ممبران میں ڈاکٹر عارف حفیظ ، وسیم علوی ، عارف وحید خان، طارق حفیظ، راشداحمد ، عمر شاہین، زین العابدین ، محمد قمر خان، علیم آزاد، یاورعباس ، محمد آصف ، ارشد وہاب ، شاہ زیب خرم اور مقصود احمد شامل ہیں۔

ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض احمد دین ، محمد اختر خان ، سلمان اسماعیل، اسد ظہیر ، عبدالروف بٹ ، مہرین اکرم، کنول اعجازاور نبیلہ بانو اداکریں گے ۔ اس چیمپین شپ کے اختتام میں ڈپٹی کمشنر( سینٹرل) فرحان غنی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے اور مہمانِ خاص میں سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور سند ھ اولمپک کے سنیئر وائس پریذیڈنٹ انجینئرسیدمحفوظ الحق ہونگے۔سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف ا حمد نے بتایا کہ اس چیمپئن شپ میں ڈیڑھ سو سے زائد گرلز کھلاڑی شرکت کریں گی اور ان کو تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی ، یہ چیمپین شپ رنگا رنگ ہونگی اور اسکی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں