یوفون بلوچستان فٹبال کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
سپر 8 مرحلہ میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کا معائنہ کیا ، جیتنے کے عزم کا اظہار
پیر 25 مارچ 2019 19:22
(جاری ہے)
اس موقع پر یوفون نے چیمپیئن شپ کے لئے آفیشل نغمہ بھی ریلیز کیا۔ اس گیت کا عنوان 'جیت کے دکھا دو 'ہے جسے جہانزیب بلوچ اور زی علی نے تحریر کیا جبکہ اظہار علی نے اسے گایا ہے۔
اظہار علی کوئٹہ کے گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار ہیں اور ایسٹ ریکارڈز کے نام سے ان کا اپنا لیبل ریکارڈ بھی ہے۔ اس نغمہ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے تیار کیا اور گایا ہے ، اور اس سے یوفون کی جانب سے بلوچستان کے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اسے قومی سطح پر سامنے لانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ قبل ازیں، بلوچستان کے آٹھ شہروں میں کوالیفائرز اور ایلیمنیٹرز راؤنڈز منعقد ہوئے جن میں کامیاب ٹیمیں اب سپر 8 مرحلے میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہو رہی ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل میچز پہلی بار فلڈ لائٹس میں 28 مارچ کو منعقد ہوں گے جبکہ فائنل 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یوفون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلی بار سال 2017 میں بلوچستان میں فٹبال کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ ہوا۔ بلوچ نوجوانوں میں فٹبال انتہائی مقبول ہے اور صوبے کے تقریبا ہر گاؤں میں فٹبال کھیلی جاتی ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے بے شمار اسٹار کھلاڑی قومی سطح پر کھیل چکے ہیں جن میں فضل محمد اور ریاض خان شامل ہیں اور یہ بڑے کھلاڑی پچھلا ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں اور اب اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔ پہلا ٹورنامنٹ بلوچستان کے چار شہروں خضدار، چمن، پشین اور کوئٹہ میں کھیلا گیا جس میں مسلم ایف سی چمن فتح یاب رہی۔ سال 2018 میں اس ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ہوا جس میں لورالائی اور نوشکی شہر کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور ایکوا ایف سی کوئٹہ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔ رواں سال اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے جس کے کوالیفائنگ رائونڈ میں مزید دو شہر پنجگور اور گوادر شامل ہوئے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ شہروں کی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا