نوجوانوں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، اگر ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہے تو نوجوان کو مضبوط ہونا ہوگا، سرفرار احمد

آپ نوجوانوں سے ہی ہماری توقعات وابستہ ہیںاور آپ لوگ ہی آگے بڑھ کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔اللہ تعالی کی ذات پر یقین رکھیں کسی انسان پر بھروسہ نہ رکھیں اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں،جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کے زیر اہتمام کلیہ ہذا کی سماعت گاہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب

منگل 26 مارچ 2019 00:01

نوجوانوں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، اگر ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہے تو نوجوان کو مضبوط ہونا ہوگا، سرفرار احمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوانوں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، اگر ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان مضبوط ہوں،پڑھے لکھے نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور یہی آگے جا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے آپ نوجوانوں سے ہی ہماری توقعات وابستہ ہیںاور آپ لوگ ہی آگے بڑھ کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

اللہ تعالی کی ذات پر یقین رکھیں کسی انسان پر بھروسہ نہ رکھیں اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھیں۔اللہ تعالیٰ سے آپ جو مانگیں گے اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور دے گااور ہمیشہ جتنی آپ محنت کریں گے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا صلہ دے گا۔

(جاری ہے)

آپ کے سامنے میں اپنی مثال دونگا کہ دوڈھائی سال قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں میری جگہ نہیں تھی آج میں پاکستان ٹیم کا کپتان ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کے زیر اہتمام کلیہ ہذا کی سماعت گاہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’صحت مند نوجوان :مضبوط قوم‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کاکلیدی کردارہوتاہے۔اساتذہ کرام ہمارے معاشرے کی وہ عظیم ہستیاں ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔

آپ جب زندگی میں کسی بھی مقام پر پہنچے تواپنے اساتذہ کو لازمی یاد رکھیں۔ اور ان کا نام لیں آپ کے صرف نا م لینے سے ہی ان کو بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے کیونکہ آپ کو جو مقام حاصل ہوا ہے اس میں والدین کے ساتھ ساتھ آپ کے اساتذہ کا بھی بہت اہم کردار ہوتاہے۔مجھے ہمیشہ پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کے لوگوں نے بہت پیاردیا ہے اور ا?ج جامعہ کراچی کے طلبہ نے جو پیار دیا ہے وہ ہمیشہ مجھے یاد رہے گایہ ا?پ سب لوگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے کہ میں ا?ج اس مقام پر پہنچاہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں