دورہ جنوبی افریقہ میں کامیابی کیلئے بہت پر امید ہیں، کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں، سدرہ امین

بیٹنگ کوچ تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں، گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2019 21:15

دورہ جنوبی افریقہ میں کامیابی کیلئے بہت پر امید ہیں، کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں، سدرہ امین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں کامیابی کیلئے بہت پر امید ہیں، کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں، بیٹنگ کوچ تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہاکہ تمام تر توجہ آئی سی سی ویمن چمپئن شپ پر ہے، فاسٹ بولر ڈایانا بیگ کا ان فٹ ہونا بدقسمتی ہے، امید ہے کہ فاطمہ ثناء ان کا خلا پر کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

سدرا امین نے کہا کہ بیٹنگ کوچ تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشن سے جلد ہم آہنگ ہوجائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ذاتی طور پراپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں