پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:45

پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری ’’پہلا آل کراچی بہادر علی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ ‘‘میںبحریہ کلب نے مد مقابل سینٹ پیٹرک کلب کو 39-36 پوائنٹس سے شکست دے دی، فاتح کلب کی جانب سے محسن محمود 14، عمیر خان 12، منیب احمد نے 10اور رنر اپ کلب کی جانب سے جبران علی10، ڈیرین9 اور ٹوشانی8 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے، کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین، ممتاز احمد اور سید مصنف شاہ نے انجام دیے، ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون، راحیل خان اور یش کمار تھے۔

میچ سے قبل مہمان خصوصی ایس پی اعظم حیات سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام محمد خان، عظمت اللہ خان، عبدالناصر، طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ایس پی اعظم حیات نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنی دھرتی کی حفاظت قیام امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے، دھرتی کی حفاظت میں پولیس کی قرنیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔

انہوں نے بہادر علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر علی دھرتی کے عظیم سپوت اور پولیس کے بہادر افسر تھے۔ انہوں نے شہر کراچی میں امن کے قیام کے لئے اپنی جان کا نذارنہ پیش کیا اسی طرح اُن کے صاحبزادے ایس ایس پی عرفان بہادر علی اپنی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بناتے ہوئے بہادر علی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی جدو جہد میں مصروف ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں