حاجی شفیع الدین قریشی میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے لیے کمیٹی تشکیل

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) کراچی پلیئرز شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے’’حاجی شفیع الدین قریشی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ یکم مئی کو واحد سپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر منعقد ہوگا، اس ٹورنامنٹ میں سندھ اور بلوچستان کی معروف شوٹنگ بال ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کو شاندار بنانے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ایک انتظامی کمیٹی معروف سپورٹس آرگنائزر پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی حاجی غلام محمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں شامل دیگر ممبران میں ایم شمیم قریشی، محمد ارشد، محمد سلیم خمیسانی، قمرالسلام پیارے، محمد عارف ایڈوکیٹ، سید افتخار زیدی، محمد حسنین، اعجاز احمد قریشی، محمد شمیم، وسیم عباس، رضوان احمد اور عبدالرشید شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں