لیثرر لیگز، اے ایف سی اور کراچی لونا نے انٹراسٹی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 23 اپریل 2019 16:54

لیثرر لیگز، اے ایف سی اور کراچی لونا نے انٹراسٹی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اے ایف سی نے بحیثیت چیمپئن اور کراچی لونا نے رنر اپ کی حیثیت سے لیثررلیگز سکس اے سائیڈ انٹرا سٹی چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر کھیلی جانے والی 10 ٹیموں پر مشتمل لیگز میں اے ایف سی کی ٹیم ناقابل شکست رہی جس نے اپنے تمام 9میچوںمیں کامیابی سمیٹی اور 18پوائنٹس کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

اے ایف سی نے اپنے آخری گروپ میچ میں جنونی ایف سی کیخلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کیلئے حسیب نے مقابلے کے تمام گول اسکور کئے۔کراچی لونا ایف سی رنر اپ رہی جس نے اپنے 9 میچوںمیں 7 میں کامیابی حاصل کی۔ ایک ڈرا کیا اور ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے آخری میچ میں کراچی لونا کو انصار یونائیٹڈ کیخلاف واک اوور ملا۔

(جاری ہے)

جوگا بونیٹو، کلر ایف سی، سیون اسکواڈ، نائن الیون ایف سی، فٹبال میکنکس اور چترال ایف سی بھی لیگز کا حصہ تھیں۔

اے ایف سی اور کراچی لونا ایف سی ان 80 ٹیموں میں شامل ہوگئیں جو ونر اور رنر اپ کی حیثیت سے کراچی میں ہونے والی لیثرر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کی دوڑ میں حصہ لیں گی جو رواں سال جولائی میں متوقع ہے۔ لیثررلیگز نیشنل چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گی جو 12 تا20 اکتوبر 2019ء یونان کے شہر کریٹ میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں