آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وشو چیمپئن شپ کے مقابلے سندھ زرعی یونیورسٹی میں جاری

منگل 23 اپریل 2019 17:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وشو چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے تاوئولو کے مقابلوں میں چھ گولڈ میڈل حاصل کئے، 90 کلوگرام ویٹ کے مقابلے میں سندھ زرعی یونیورسٹی نے سیمی فائنل میں کولیفائی کرلیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس زرعی یونیورسٹی انوار حسین خانذادہ کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وشو چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں، آل پاکستان وشو چمپئن شپ کے تاوئولو کے نان گن کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب گولڈ میڈل، پنجاب یونیورسٹی سلور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور اقراء یونیورسٹی کراچی برائوونز میڈل حاصل کیا، نان چوان کے مقابلوں کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب گولڈ، پنجاب یونیورسٹی سلور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور بھاول الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان برائونز میڈل حاصل کیا، گن شو کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب گولڈ، گورنمنٹ کالیج یونیورسٹی سلور، پنجاب یونیورسٹی اور سپیریئر یونیورسٹی برائونز میڈل حاصل کیا، دائو شو کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب گولڈ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سلور، پنجاب یونیورسٹی اور بھاول الدین ذکریا یونیورسٹی برائونز میڈل حاصل کرلیا، چانگ شو کے مقابلوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گولڈ، پنجاب یونیورسٹی سلور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور یونیورسٹی آف لاہور براؤنز میڈل حاصل کیا، جبکہ چیانگ شو کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب گولڈ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سلور، BITMS کویٹا اور پنجاب یونیورسٹی برائونز میڈل حاصل کئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ساشو کے مقابلوں میں 52 کلوگرام کے مقابلے میں جامعہ سندھ جامشورو نے بھاول الدین ذکریا یونیورسٹی کو ہرا لیا، پنجاب یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو ہرا کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، 56 kg کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف لاہور نے ہزارہ یونیورسٹی کو اور یو سی پی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو ہرا کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، 60 کلوگرام کے مقابلے میں پنجاب یونیورسٹی اور لاہور گیریزن نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، 65 کلوگرام کے مقابلوں میں BUIT کوویٹا اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کی ہے، 70 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف لاہور اور ایل جی لاہور نے سیمی فائنل میں قدم رکھ لیا، 75 کلوگرام کے مقابلوں میں UMT لاہور اور IIU اسلام آباد 80 کلوگرام کے لئے LG لاہور اور پنجاب یونیورسٹی 85 کلوگرام کے مقابلوں میں یو سی پی اور اقراء یونیورسٹی، 90 کلوگرام کے مقابلوں میں میزبان سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور یو سی پی یونیورسٹی نے جبکہ اوپن ویٹ کیٹگری کے لئے ایل جی یو نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، آل پاکستان انٹر یونیورسٹی وشو چیمپئن شپ کا فائنل 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں