نیشنل دائی فو مارشل آرٹس چیمپئن شپ، سندھ کی8 گولڈ، 6 سلور، 5 براؤنز کے ساتھ 205 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن

منگل 23 اپریل 2019 17:02

نیشنل دائی فو مارشل آرٹس چیمپئن شپ، سندھ کی8 گولڈ، 6 سلور، 5 براؤنز کے ساتھ 205 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) چھٹی نیشنل دائی فو مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2019ء میں سندھ کی ٹیم نے پہلی، بلوچستان نے دوسری اور خیبرپختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان دائی فو مارشل آرٹس فیڈریشن کے زیر نگرانی چھٹی نیشنل دائی فو مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2019ء میں سندھ کی ٹیم نے 8 گولڈ ، 6سلور ، 5 براونز کے ساتھ 205 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن جب کہ بلوچستان کی ٹیم نے 9 گولڈ ، 6 سلور ، 1 براونز کے ساتھ 200 پوائنٹس لے کر دوسری اور خیبرپختونخوا نے 1 گولڈ ، 4 سلور ، 7 براونز کے ساتھ 90 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس پروگرام میں 5 پروفیشنل فائٹس بیلٹ ٹائٹل کے لئے لڑی گئی جس میں سندھ سے 70 میں سید عامر اور اوپن ویٹ میں دانیال نے بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان سے 65 میں سید رضا اور فی میل میں فرزانہ نے بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا اور پنجاب سے تنویر حسین نے 80 میں بیلٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان دائی فو مارشل آرٹ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی چیف آرگنائیزر جبکہ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمد یوسف اور خازن محمد رشید پرنس ارگنائزنگ کمیٹی کے اراکین تھے۔

فیڈریشن کے چیف پیٹرن مطیع اللہ شاہ اور ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ہے جبکہ ڈاکٹر محمد صدیق پٹنی نے بیلٹ جیتنے والے کھلاڑیوں کو پانچ پانچ ہزار کیش ایوارڈ بھی دیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ۔ بلوچستان سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے 18 ، 18 کھلاڑیوں نے شرکت کی اس کے علاوہ فاٹا سے 2 گلگت بلتستان سے 4 اور اسلام آباد سے 6 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں