پاکستان کے مہنگے ترین فٹبالر کلیم اللہ نے عراق میں دھوم مچادی

پاکستان میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑ گئی ہے ،عراق میں مجھے خوف و خطرہ لاحق نہیں ہے، کرغستان، امریکا اور ترکی کے بعد اب عراق آیا ہوں، یہاں پاکستان سے زیادہ اچھی فٹبال کھیلی جارہی ہے، کلیم اللہ

منگل 23 اپریل 2019 21:23

پاکستان کے مہنگے ترین فٹبالر کلیم اللہ نے عراق میں دھوم مچادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان کے مہنگے ترین فٹبالر کلیم اللہ نے عراق میں دھوم مچادی ، کلیم اللہ النجف فٹبال کلب کے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں، کلیم اللہ نے کہا ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فٹبالر کلیم اللہ عراقی لیگ کھیلنے کے لئے عراق میں موجود ہیں، وہ کلیم اللہ ایراق کے نجف فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہیں ، کلیم اللہ النجف فٹبال کلب کے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

کلیم اللہ نے کہا عراق میں مجھے خوف و خطرہ لاحق نہیں ہے، کرغستان، امریکا اور ترکی کے بعد اب عراق آیا ہوں، یہاں پاکستان سے زیادہ اچھی فٹبال کھیلی جارہی ہے۔پاکستانی فٹبالر کا کہنا تھا عراق لیگ سیمانچسٹر سٹی اور جوینٹس کلب کیلییانتخاب ہوتاہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں فٹبال سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے، فیڈریشن میں کرسی کی جنگ نیفٹبال کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا ایونٹس میں عدم شرکت سے پاکستان کی رینکنگ مزید خراب ہوگئی۔خیال رہے کلیم اللہ کا تعلق صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر محمد عیسی ان کے چچازاد بھائی ہیں، ان کا کہنا تھا ان کے کریئر کی ابتدا میں محمد عیسی نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔کلیم اللہ سنہ 2014 میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان بنے تھے اور پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے 2011 سے 25 میچ کھیلے ہیں اور چار گول کیے ہیں۔کلیم اللہ نے 2015 کرغیزستان کے فٹبال کلب ڈورڈئی سے کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا، اس سے قبل کسی پاکستانی فٹبالر کے ساتھ کسی پروفیشنل کلب نے اتنی بڑی مالیت کا معاہدہ نہیں کیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں