ویل چیئر ایشیا ٹی ٹوینٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم ایشین چیمپئن بننے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی

منگل 21 مئی 2019 18:21

ویل چیئر ایشیا ٹی ٹوینٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم ایشین چیمپئن بننے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم پہلا ویل چیئر ایشیاء ٹی ٹوینٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایشین چیمپئن بننے کے بعد گذشتہ شب واپس وطن پہنچ گئی، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، ایشین چیمپین پاکستان ٹیم واپس وطن پہنچنے پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، واضح رہے کہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے نیپال کھٹمنڈو میں 15 تا 19 مئی 2019ء منعقدہ وہیل چیئر ایشیاء کپ کے فائنل کی ٹرافی اپنے نام کی ہے،ایشیاء کپ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان کے کپتان محمد ذیشان اور نائب کپتان ساجد عباسی تھے، پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، بھارت نے میچ جیتنے کے لئے پاکستان کو211 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نی5 وکٹوں کے نقصان پر19.5 اوورز میں حاصل کر لیا، مین آف دی سیریز اور فائنل کے مین آف دی میچ عبداللطیف رہے�

(جاری ہے)

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں