ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، ارحم کرکٹ کلب نے پاکستان ائیرفورس کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

جمعہ 24 مئی 2019 17:40

ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، ارحم کرکٹ کلب نے پاکستان ائیرفورس کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ارحم کرکٹ کلب نے پاکستان ائیرفورس کو سات وکٹوں سے شکست دیکر 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کے گروپ سی سے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ صائمہ بلڈررز نے گروپ بی کے آخری میچ میں وزڈم سیرامک کو 37 رنز سے ہراکر گروپ چیمپئین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ان میچوں میں ارحم سی سی کے عمیر یوسف نے شاندار سینچری اسکور کی جبکہ صائمہ بلڈررز کے کپتان ٹیسٹ اسٹار عمران نذیر نے جارحانہ نصف سینچری اسکور کی اور اسپینررز رضا حسن اور طاہر خان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں ڈے میں کیھلے جانے والے میچ میں ارحم سی سی نے پاکستان ائرفورس کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی سمیٹی، پاکستان ائر فورس نے پہلے بیٹنگ کی اور 192 رنز 8 وکٹوں پر اسکور کئے۔

(جاری ہے)

شاہد خان نے 73 رنز کی اننگ میں 3 چوکے اور 4 چھکے مارے، عتیق رحمان اور ایم مہتاب نے 27 , 27 رنز بنائے۔ ایم عمیر اور عمیر یوسف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ارحم سی سی نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 12.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ عمیر یوسف نے شاندار سینچری اسکور کی اور 108 رنز میں 4 چوکے اور 6 چھکے رسید کئے انھوں نے صرف 40 گیندوں کا سامنا کیا۔ عثمان شاہ نے 47 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ شاہد میرانی نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔ نائٹ میں کیھلے گئے میچ میں صائمہ بلڈررز نے وزڈم سیرامک سی سی کو 37 رنز سے شکست دیکر گروپ بی میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔

صائمہ بلڈررز نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے 44 گیندوں پر 2 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی طوفانی اننگ کیھلی، آغا صابر نے 33 رنز میں تین چھکے لگائے، فضل سبحان نے 25 رنز بنائے۔ عمران علی، الماس کھوکر نے دو دو اور زیشان احمد نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں وزڈم سی سی 18.1 اوورز میں 146 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

زیشان احمد 31 ، حسنین جمیل 22 اور زوہیب احمد 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن نے تباہ کن بولنگ کی اور 15 رنز دیکر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، طاہر خان نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 3 شکار کئے، نثار احمد کے حصہ میں دو وکٹیں آئیں۔ اپمائرز عزیز ا لرحمن، فہیم احمد، شکیل احمد، عقیل عزیز، اسکورر بلال عزیز تھے۔ ٹورنامنٹ ڈاریکٹر نصرت فہیم کے مطابق ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز پیر 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں