ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، اے او کلینک اور وزڈم سیرامک نے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی

ہفتہ 25 مئی 2019 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) دفاعی چیمپئن اے او کلینک نے مجاہد جیم خانہ لاہور اور وزڈم سیرامک نے کربلا ہیروز کو شکست دیکر 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی۔ اصضر علی شاہ اسٹیڈیم کراچی میں جاری ٹورنامنٹ میں ڈے میں کیھلے جانے والے میچ میں وزڈم سیرامک نے کربلا ہیروز کو 28 رنز سے شکست دی۔

وزڈم سیرامک نے پہلے کیھلتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 157 رنز بنائے، شہزادہ خان نے 48 رنز کی عمدہ اننگ کیھلی جس میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، عمران علی نے دو چھکوں کی مدد سے 26 رنز اور زوہیب امانت نے ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 26 رنز اسکور کئے۔ عامر سہیل نے 38 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں کربلا ہیروز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 129 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

عثمان مایا نے 53 رنز کی شاندار اننگ میں 4 چوکے اور 4 چھکے رسید کئے۔ الماس کھوکھر نے 28 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہد کھوکر اور عمران علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نائٹ میں ہونے والے میچ میں اے او کلینک نے مجاہد جیم خانہ لاہور کو با آسانی 8 وکٹوں سے زیر کردیا۔ مجاہد جیم خانہ کی ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شہاب زادہ اور غفران میر 20،20 رنز بناسکے۔

محمد موسی نے صرف 8 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں، عادل سردار اور عثمان خالد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اے او کلینک نے ہدف 10.2 اوورز میں دو وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا۔ شہباز جاوید نی34 رنز کی عمدہ اننگ کیھلی جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے، عبدل منان نے 19 اور حسن سردار نے 15 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ امپائرز نذیر بٹ، شکیل احمد، عقیل عادل، شکیل احمد تھے۔ ٹورنامنٹ ڈائرکٹر نصرت فہیم کے مطابق ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز کل پیر 27 مئی کو کیھلے جائینگے، پہلا کوارٹر فائنل ویلونک فارما اور ارحم سی سی، دوسرا رحمن فاونڈیشن اور قاسمی سی سی کے درمیان کیھلا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں