گوبیز رمضان ٹی۔20 کرکٹ، عدنان بیگ کا آل رائونڈ کھیل شالیمار کی کوآٹر فائینل میں رسائی

پیر 27 مئی 2019 17:17

گوبیز رمضان ٹی۔20 کرکٹ، عدنان بیگ کا آل رائونڈ کھیل شالیمار کی کوآٹر فائینل میں رسائی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) شالیمارکرکٹ کلب نے ارسلان اقبال سی سی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے کوآٹر فائینل میں اپنی سیٹ کنفرم کرالی۔اے کے جے کے زیر أہتمام بحریہ کالج کارساز گرائونڈ پر جاری پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم ترین اور آخری لیگ میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین مرزا عدنان بیگ کی شاندار میچ وننگ نصف سینچری 59 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 4 کھلاڑیوں کو شکار کرنے کی بدولت شالیمارکرکٹ کلب نے مدمقابل مضبوط حریف ارسلان اقبال سی سی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے کوآٹر فائینل میں اپنی سیٹ کنفرم کرالی۔

نعدنان بیگ کو شابدار کھیل پر مین مینیجر شالیمار سی سی عتیق احمد نے آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اکبر عالم اور فرسٹ کلاس امپائرز جنید غفور بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ارسلانن سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.3 اورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ افروز حسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظایرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں ہر جارحانہ نصف سینچری 54 رنز بنائے اور 7 چوکے اور 3 چھکے لگاکر، پرویز نے 36 گیندوں پر 47 رنز میں 5چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

میڈیم پیسرن نے 27 اور لیفٹ آرم اسپنر حسین رضا نے 30 رنز کے عوض 3- 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وکٹ کیپر عدنان بیگ نے وکٹوں کے عقب میں 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ جواب میں فاتح شالیمار سی سی نے مطلوبہ ہدف 155 رنز 17.3 اورز میں 4 وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ عدنان بیگ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف جارحانہ اسٹروکس کھلیے۔

اور 59 رنز کی دلکش باری میں 31 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز کے دوران 6 مرتبہ بال کو بائونڈری کی سیر کرائی اور 3 بلندو بالا چھکے بھی لگاکر، زمان عطاری نے 35 رنز کی ذمدارنہ باری میں 25 گیندوں کا سامنا کیا 5 چوکے لگائے اور ایک چھکا بھی رسید، رائو خیام نے 21 اور ارشد خان نے 14 رنز ناٹ آئوٹ کا اضافہ کیا۔ محمد سلمان جونیر کی 25 رنز کے عوض 2 و کٹیں بے سود رہیں۔ مزکورہ میچ کو امپائرز ریاض خان اور محمد شکیل نے سپر وائزر کیا جبکہ آفیشل اسکورر محمد قاسم تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں