آئی سی سی ورلڈکپ کیمپین کے سلسلے میں ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کے لئے این بی پی کے زیر اہتمام لکی ڈرا

پیر 17 جون 2019 23:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) مستقبل کی بینکاری کی ضرورت کوپورا کرنے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کے سفر میں تسلسل۔این بی پی نے گو لوٹ لو کے تعاون سے این بی پی ای ایم وی/کانٹیکٹ لیس کارڈ ہولڈز کے لئے لکی ڈرا کا اہتمام کیا۔این بی پی کے سینئر مینجمنٹ بمعہ ایس ای وی پی/گروپ چیفس طارق جمال ، جمال باقر اور سی آئی او شاہد سعید، گروپ ہیڈ پے منٹ سروسز اینڈ ڈیجٹل بینکنگ محمد فاروق اور ہیڈ آف ڈیبٹ اینڈ پری پیڈ کارڈز، نبیل اسلم کے ساتھ چیئر مین ڈیکاگون پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ عزیز کاسامالی اور یونین پے انٹر نیشنل کے نمائندگان نے لکی ڈرا کا انعقاد کیا۔

اس موقع پرمحمد فاروق، گروپ ہیڈ پے منٹ سروسز اینڈ ڈیجیٹل بینکنگ نے کہا کہ این بی پی نے ڈیکاگون پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ (گو لوٹ لو) کے تعاون سے این بی پی ہیڈ آفس میں اپریل2019 ورلڈ کپ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کرنے والا دنیا کا پہلا بینک ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بینک نے خریداری کی غرض سے پلاسٹک منی کے استعمال کے لئے کارڈ ہولڈرزکی حوصلہ افزائی کے لئے لکی ڈرا کیمپین لانچ کی تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ حاصل ہو۔

تقریب کے دوران نیشنل بینک کے سینئیر مینیجمنٹ لکی ڈرا کیا اور جیتنے والے 10خوش نصیب ونرز کا اعلان کیا، جو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کے میچ دیکھنے انگلینڈ جائیں گے۔اس کے علاوہ اس موقع پر چئیر مین ڈیکاگون پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے جناب عزیز کاسامالی نے کہ اکہ ان کی برانڈ گو لوٹ لو واحد پاکستانی کمپننی تھی جس نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 اسپانسر کیا، اور گو لوٹ لو ای ایم وی ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو پورے پاکستان میں 8,000 مرچنٹ ڈسکائونٹ بھی دیتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں